اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے ايک سينئر دہشتگرد کمانڈر، ابو مصعب المقدسي نے انصار بيت المقدس نامي مشکوک گروہ کي جانب سے داعش کي حمايت کے اعلان کے جواب ميں، داعش سے وابستہ تمام گروہوں سے کہا کہ فوري طور پرقاہرہ پہنچيں اور اس کو اپني سرگرميوں کا مرکز بنائيں -
المقدسي نے انتہا پسند تکفيريوں سے وابستہ ايک سائٹ پرايک بيان جاري کرکے بدامني اور دہشتگردي کوقاہرہ منتقل کرنے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے اپنے طرفداروں سے کہا ہے کہ سرکاري عمارتوں، وزارتخانوں اورفوجي نيز سيکورٹي دستوں کي گاڑيوں پرحملے کريں -
داعش کے اس کمانڈر نے اسي کے ساتھ مصر ميں داعش سے وابستہ افراد سے کہا ہے کہ نہر سوئز پرحملے کرکے اس کو غير محفوظ بناديں اور مصرکے اقتصادي مراکز کو بھي اپنے حملوں کا نشانہ بنائيں -
داعش کے اس کمانڈر نے کہا ہے کہ سينا کا علاقہ تکفيريوں کے لئے ايک پرامن مرکز ہونا چاہئے -
ياد رہے کہ انصار بيت المقدس نامي گروہ نے حال ہي ميں ايک بيان جاري کرکے داعش اور اس کے سرغنہ ابوبکر البغدادي کي بيعت کا اعلان کيا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔
/169